ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ: ہندوستان نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دی

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ: ہندوستان نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دی

Sun, 05 Feb 2017 11:58:26    S.O. News Service

نئی دہلی،44؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے چھٹے لیگ میچ میں ہندوستان نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے روند دیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 186 رنز کا اسکور کھڑا کیا۔ 187 رنز کے ہدف کو ہندوستانی ٹیم نے صرف 13.3 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہندوستان کی طرف سے پرکاش نے ناٹ آؤٹ 99 رنز کی بہتری اننگز کھیلی۔پرکاش کے علاوہ کیتن پٹیل نے ناٹ آؤٹ 56 رنز بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے واحد وکٹ گنیش بابوبھائی کا گرا۔ گنیش نے 11 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے واحد وکٹ دنیش نہرا نے لیا۔ اس سے پہلے ہندوستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا کی جانب سے سورگا سپتھ اور پتھن سمنن مارا نے سدھی شروعات کی۔ 41 کے مجموعی اسکور پر سپتھ کو ان 22 کے نجی اسکور پر سنیل نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد 30 رنز بنا کر سمن مارا ریٹائر ہو گئے۔ان کی جگہ بلے بازی کرنے آئے روون واستا 3 رنز بنا کر سنیل کی گیند پر وینکٹیشور راؤ کو کیچ دے کر چلتے بنے۔ روون 57 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، 99 کے مجموعی اسکور پر ڈمتھ روندر 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد اپل سجنوا کو 128 کے اسکور پر بولڈ کر سنیل نے سری لنکا کو چوتھا جھٹکا دیا۔ کپتان اجے کمار ریڈی نے 167 کے مجموعی اسکور پر پریتھایمارا کو آؤٹ کر سری لنکا کو چھٹا جھٹکا دیا۔سری لنکا کی جانب سے صرف چدنا دیشپریا نے کچھ سنبھل کرکھیلا اور 62 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 186 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان کی طرف سے سنیل نے 3 اور کپتان اجے ریڈی نے 2 وکٹ لئے۔


Share: